خلیج اردو
ابوظہبی: نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (این سی ایم) کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جمعہ 26 ستمبر کو درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ موسم مجموعی طور پر صاف سے جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ مشرقی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور ہفتہ کی صبح کے دوران ساحلی اور اندرونی علاقوں میں نمی بڑھنے سے دھند یا کہر بننے کا امکان ہے۔ ہلکی سے معتدل ہوا جنوبی مشرقی سے شمال مشرقی سمت میں 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی جو وقفے وقفے سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔
عرب خلیج اور بحیرہ عمان میں سمندر کی صورتحال ہلکی رہے گی۔ ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دبئی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 اور کم سے کم 29، شارجہ میں زیادہ سے زیادہ 40 اور کم سے کم 29، جبکہ ابوظہبی میں زیادہ سے زیادہ 40 اور کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو شارجہ کے علاقے الذید میں سہ پہر 3 بجے نوٹ کیا گیا۔






