خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں سال 2021-22 میں آنے والے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ہفتے کے روز یو اے ای کے وزیر اعظم و نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راش المکتوم نے سال 2021 اور 22 کے لیے سرکاری اور نجی ملازمین کے لیے سرکاری چھٹیوں پر مشتمل کلینڈر کی منظوری دی۔
وقت سے پہلے اس کلینڈر کو شائع کرنے کا مقصد ہے کہ لوگ وقت سے پہلے اپنی تعطیلات کے حوالے سے منصوبہ بندی کر لیں اور معیشت کو فائدہ پہنچتا رہے۔
اس دوسرا مقصد نجی اور سرکاری محکموں کے کام کے بہاؤ اور کاروباری سرگرمیوں میں توازن برقرار رکھنا ہے۔
سرکاری اور نجی سیکٹر کے لیے سال 2021 میں درج ذیل عوامی تعطیلات ہوں گیں:
- یکم جنوری 2021 کو نئے سال کی چھٹی
- 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی چھٹیاں
- 9 ذی الحج کو عرفات کے دن کی چھٹی
- 10، 11، اور 12 ذی الحج کو عیدالضحیٰ کی چھٹی
- یکم محرم کو نئے ہجری سال کی چھٹی
- 12 ربیع الاول کو نبی کریم کی یوم ولادت کے دن کی چھٹی
- یکم دسمبر 2021 کو یو اے ای یادگاری دن کی چھٹی
- 2 اور 3 دسمبر 2021 کو یو اے ای کے قومی دن کی چھٹی
سرکاری اور نجی سیکٹر کے لیے سال 2022 میں درج ذیل عوامی تعطیلات ہوں گیں:
- یکم جنوری 2022 کو نئے سال کی چھٹی
- 29 رمضان سے 3 شوال تک عید الفطر کی چھٹیاں
- 9 ذی الحج کو عرفات کے دن کی چھٹی
- 10، 11، اور 12 ذی الحج کو عیدالضحیٰ کی چھٹی
- یکم محرم یعنی 30 جولائی 2022 کو نئے ہجری سال کی چھٹی
- 12 ربیع الاول یعنی 8 اکتوبر کو نبی کریم کی یوم ولادت کے دن کی چھٹی
- یکم دسمبر 2022 کو یو اے ای یادگاری دن کی چھٹی
- 2 اور 3 دسمبر 2022 کو یو اے ای کے قومی دن کی چھٹی
Source: Gulf News






