خلیج اردو آن لائن:
دببا فجیرہ بلدیہ کیجانب سے اس سال ایکسپائر مصنوعات فروخت کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں تین فارمیسیوں کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ 8 پر جرمانے کے عائد کیے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کمرشل سرگرمیوں کے لیے لائسنس نہ ہونے اور اسٹاف کے ہیلتھ کارڈوں کی تجدید نہ کروانے کے الزا میں اس عرصے کے دوران 9 لانڈریوں پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سال بلدیہ کے سروس اور ماحولیات کے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انسپیکشن کے لیے 386 ویزٹ کیے گئے ہیں۔
ان میں سے 185 دورے فارمیسیوں کے کیے گے ہیں جبکہ شہر اور مضافات میں 201 لانڈریوں کے دورے کیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ انسپیکشن کی اس مہم کے دوران بہت سارے کاروباری مراکز کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا جبکہ کچھ ایکسپائر ہوچکی مصنوعات فروخت کر رہے تھے۔
ڈائریکٹر جنرل بلدیہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع بلدیہ کو دیں۔ جس کے لیے بلدیہ کے ایمرجنسی نمبر 092043333 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اسکے علاوہ شکایات کے اندراج کے لیے بلدیہ کے ٹول فری نمبر 80036 پر کال کی جا سکتی ہے یا پھر بلدیہ کی اسمافجیرہ ایپ استعمال کی جا سکتی ہے۔
Source: Khaleej Times






