عالمی خبریں

یو کے میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت، جو پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرائس وٹی کی جانب سے ہفتے کے روز بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کووڈ 19 کی ایک ایسی قسم کی شناخت کی گئی ہے جو پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ تاہم، اس نئی قسم سے شرح اموات کا اندازہ لگانے کے لیے ماہرین کام کر رہے ہیں۔

چیف میڈیکل آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ "جیسا کہ پیر کے روز اعلان کیا گیا تھا کہ انگلینڈ نے جینومک نگرانی کے ذریعے کووڈ 19 کی ایک نئی قسم کی شناخت کی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "نئی قسم کے تیزی سےپھیلنے اور جنوب مشرق میں واقعات کے تیزری بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے سانس کی بیماریوں سے متعلق مشاروتی گروپ (NERVTAG) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button