خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت کی جانب ملک بھر میں کورونا کے 1254 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔
وزات صحت کیجانب سے بتایا گیا ہےکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز 1 لاکھ 36 ہزار 132 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 823 رہی جس ابتک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار 129 ہوگئی ہے۔
جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 634 ہوگئی ہے۔
مزید برآں، وزات صحت کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اور جو مریض اس وقت کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں انکی کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی گئ ہے۔
گو کے یو اے ای بھر میں چینی کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی جانے لگی ہے۔ لیکن وزارت صحت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھین۔
Source: Gulf News







