خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اور اب تک 50 فیصد سے زائد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
وزیر صحت عبدالرحمان ال اویسی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ منگل کے روز تک یو اے ای کے ویکسین کے لیے اہل افراد کی 52 اشاریہ 46 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ "بزرگ افراد کو موزی امراض میں مبتلا افراد کی آبادی کے 70 اشاریہ 21 فیصد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے”۔
ملک بھر میں ابتک 205 سنٹروں پر کورونا ویکسین کی 7 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 ہزار 764 خوراکیں لگائی ہیں جس سے فی 100 افراد ویکسین لگوانے والوں کی شرح 67 اشاریہ 43 فیصد ہوگئی ہے۔
ال اویسی نے پریس بریفنگ کے دوران بات کرتے ہوئے بتایا ملک کورونا کے خلاف جنگ کے دوران ویکسین کی دستیابی یو اے ای کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین ہر فرد کے لیے مفت میں دستیاب ہے۔ لہذا ہر فرد کو چاہیے کہ وہ آگے بڑھے اور خود کو ویکسین لگوا کر کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔
Source: Khaleej Times







