متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عوامی لاپرواہی سے کرونا وائرس کے دوسرے لہر کا خطرہ

متحدہ عرب امارات حکومت نے انسداد کرونا وائرس تدابیر پر سختی سے عمل کی ہدایت کردی

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے اور انتظامیہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو متحدہ عرب امارات کویڈ 19 کے دوسرے لہر کی لپیٹ میں ہوگا ۔

ڈاریکٹر جنرل نیشنل ایمرجنسی کرایسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی عبید آل حسن شمسی نے ابوظہبی ٹی وی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پابندیاں ختم کی گئی ہے لیکن کرونا ابھی ختم نہیں ہوا اور اگر کیسز ایسے ہی بڑھتے چلے گئے تو عین ممکن ہے کہ نیشنل سٹیرلازیشن پرگرام دوبارہ شروع کیا جائے گا جہاں پر کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آرہے ہیں ۔

ڈاریکٹر جنرل نیشنل ایمرجنسی کرایسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی عبید آل حسن شمسی نے لوگوں کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس کے خلاف اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کہ مختلف ممالک سے آنے والے لوگ بھی کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاو کی وجہ ہے حاص طور پر ان ممالک سے لوگوں کا آنا خطر ناک ثابت ہوا ہے جہاں کویڈ 19کے کیسز زیادہ ہیں ۔

عبید آل حسن نے کہا کہ ہم پابندیاں لوگوں کی مشکلات کے لئے ہیں لگاتے مگر ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے لگاتے ہیں اور یہ بات سب کو سمجھنا ہوگی ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button