متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس ویکسن کی تیاری تیسرے مرحلے میں داخل

ویکسین میں ابھی تک کوئی مضر صحت علامت سامنے نہیں آئی

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس ویکیسن کی تیاری تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی جبکہ ویکسین میں ابھی تک کوئی مضر صحت علامت سامنے نہیں آئی۔

متحدہ عرب امارات کی کویڈ 19 کلینکل منیجمنٹ کمیٹی کی چیر پرسن ڈاکٹر نوال نے بیان جاری کیا ہے کہ کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کا تیسرا مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ اس کے بعد ویکسین عام استعمال کے لئے جاری کردی جائے گی ۔

ڈاکٹر نوال کے مطابق کویڈ 19 ویکسین ٹرائل کے لئے ہزاروں کی تعداد میں رضاکاروں نے ان سے رابطہ کیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو ویکسین کے ٹرائل کے لئے استعمال بھی کیا گیا ہے مگر ابھی تک کسی میں بھی ویکسن کی وجہ سے مضرصحت اثرات رونما نہیں ہوئے جو ایک خوشائند بات ہے ۔

ڈاکٹر نوال کے مطابق پہلے اور دوسرے مرحلے میں ویکسین کو جانوروں پر استعمال کیا گیا جبکہ تیسرے مرحلے میں انسانوں پر تجربہ کیا گیا ہے جو ابھی تک کامیاب رہا ہے ۔

ڈاکٹر نوال کے مطابق پہلے رضاکاروں کو ویکسین لگائی جاتی ہے پھر انکے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ۔ رضاکاروں کو دوسری ویکسین لگانے سے پہلے پہلی دوائی کے اثرات معلوم کئے جاتے ہیں ۔ دوسرا ویکسین پہلے ویکسن کے 21 دنوں بعد لگایا جاتا ہے ۔

جبکہ پہلے ویکسن کے بارے ٹیسٹ 1 مہینے بعد لیا جاتا ہے جس مضافاتی عمل کے بارے جانج پڑتال کی جاتی ہے ۔ ڈاکٹر نوال نے کہا کہ ابھی ہم اخری نتائج کو بیان کرنے کے سٹیج میں نہیں کیونکہ اس اثرات برآمد ہونے میں ایک سال تک لگ سکتا ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button