
(خلیج اردو ) شارجہ میں موبائل استعمال کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی ریڈار پر چڑھا دی ۔پولیس نے ڈرائیور کو جرمانہ کردیا جبکہ ڈرائیونگ لائسنس پر 4 بلیک پوائنٹس لگا دیئے۔
ڈاریکٹر ٹریفک کیپٹن سعود آل صیبہ نے بتایا ہے کہ شارجہ میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے ایک ڈرائیور نے گاڑی سڑک کے کنارے لگے ریڈار پر چڑھا دی جسکی وجہ سے گاڑی کو نقصان ہوا جبکہ ریڈار کو بھی توڑ دیا گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو 8 سو درہم جرمانہ کردیا جبکہ سرکاری املاک کو نقصان کا خسارہ بھی ڈرائیور سے وصول کیا جائے گیا ۔
کپٹن سعود نے کہا کہ متعدد بار آگاہی مہمات کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال نہ کریں ۔ مگر پھر بھی روز خلاف ورزیاں دیکھنے کو مل رہی ہے ۔
ٹریفک ڈاریکٹر نے بتایا کہ پچھلے دو سالوں میں متحدہ عرب امارات میں 1 لاکھ 86 ہزار 6 سو خلاف ورزیاں دیکھنے کو ملی جس میں موبائل کے استعمال پر ڈرائیور کو جرمانہ کیا گیا ہے ۔ دبئی میں 36 ہزار 917 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئی ، ابو طہبی میں 36 ہزار 917 شارجہ میں 11 ہزار 550 عجمان میں 7 ہزار 119، راس الخیمہ میں 1 ہزار 172 ، فجیرہ میں 438 اور ام آلقوین میں 281 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ۔
Source : Gulf News




