متحدہ عرب امارات

ماہرگیر کا جوش و جزبہ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کو نئی کشتی مل گئی

خلیج اردو
20 مارچ 2021
دبئی : ایک اماراتی ماہی گیر کو ایک نئی کشتی دی گئی ہے جب اس نے اپنی کشتی کھو جانے اور بازو کے زخمی ہونے کے باوجود اپنے آبائی پیشہ سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔

عمارت الیوم کے مطابق وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے ابو ظہبی اسلامی بینک کے تعاون سے 58 سالہ ماہی گیر عیسیٰ محمد سیف الفالسی کو ایک نئی کشتی مہیا کی ہے تاکہ وہ اپنے کام پر واپس لوٹ سکے۔

الفالسی نے بتایا کہ ان کی کشتی سمندر میں ٹکرا گئی تھی۔ جب اس نے کشتی کے انجن کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا تھا تو کسی نے اس کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔

الفالسی کے مطابق ڈاکٹروں نے اس کے باوزو میں دھاتی راڈز لگائے ہیں اور اس کے باوجود اس نے ہار ماننے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس پیشے پر فخر ہے یہ میں نے اپنے دادا دادی سے سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر صرف اس کی آمدنی کا واحد ذریعہ نہیں نہیں بلکہ اس کے سکون کی موجب بھی ہے۔ مجھے اپنے ہاتھوں کو گندا کرنے میں کوئی تکلیف نہیں لیکن میں اپنے ملک کو گندا نہیں دیکھ سکتا۔

محکمہ خاندانی ترقی کے ڈائریکٹر عالیہ ال جوکر نے بتایا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر الفالسی کی ویڈیو دیکھی جس کے بعد وزارت کے پارٹنر ابوظہبی اسلامی بینک سے رابطہ کیا۔ بینک نے چند گھنٹوں کے اندر جواب دیا اور الفلاسسی کو ایک نئی کشتی دینے کا وعدہ کیا۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button