
خلیج اردو
21 مارچ 2021
اسلام آباد : پاکستان میں سینئر صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ پہلے بچے کیلئے حاملہ تھی تو اسے دفتر میں کام کی جگہ پر نامناسب سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔
عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ اس وقت نیوز روم میں کام کرنے کیلئے اس کی حوصلہ شکنی کی گئی۔ ان کے مطابق انہیں ہفتے میں پانچ دن ٹی وی شو کی میزبانی کرنے سے منع کیا گیا۔
عاصمہ شیرازی نے اس حوالے سے ایک ویب نار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لوگوں کو بتاتے ہوئے اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن مجھے حمل کے دوران کام سے روکا گیا تھا۔
اس کے علاوہ عاصمہ نے کہا کہ خواتین جب حامہ ہوتیں ہیں تو صحافتی اداروں میں انہیں غیرمفید سمجھی جاتا ہے اور ان کے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہوتا۔
Source : Naya Daur






