
خلیج اردو آن لائن:
ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای وہ رہائشی جن کے پاس کسی اور امارات کا ویزا ہے وہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کر سکتے ۔
ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے یہ معلومات ٹوئیٹر پر ایک مسافر کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں فراہم کی گئی ہے۔ ایمریٹس کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ دبئی کے وہ رہائشی جن کے پاس GDFRA کا اجازت نامہ موجود ہے دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔ کسی اور امارات کے ویزوں کے حامل افراد دبئی کا سفر نہیں کر سکتے۔
Hi, we don't have an update yet on when that will be possible. For now, only those holding Dubai residence visas can travel from India to Dubai. Please keep an eye on our website for updates. The entry rules and travel guidelines can change anytime.
— Emirates Support (@EmiratesSupport) August 13, 2021
مزید برآں، ایک بھارتی شہری کے سوال کے جواب میں ایمریٹس کا کہنا تھا کہ "فل حال صرف دبئی کے رہائشی ویزوں کے حامل افراد ہی بھارت سے دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔ برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ پر نظر رکھیں، شرائط کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں”۔
Hi Amir, Based on the latest updates, passengers with newly issued residence visas can't travel to Dubai. This information is subject to change. Please keep an eye on the travel updates online.
— Emirates Support (@EmiratesSupport) August 13, 2021
ایمریٹس کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہےکہ حال ہی میں جاری ہونے والے دبئی کے رہائشی ویزوں کے حامل افراد دبئی کا سفر نہیں کر سکتے ہیں۔
Source: Khaleej Times