متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو سخت سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی: طیارے میں بم کی اطلاع دینے والے ایک برطانوی شخص کو اس کی جھوٹی اطلاع پر بھاری جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ابوضبہی کی عدالت نے ایک برطانوی شخص کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پانچ لاکھ درہم کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص کی اطلاع پر کہ طیارے میں بم ہے، مذکورہ پرواز کو منسوخ کیا تھا۔

ملزم نے طیارے میں سوار ہونے سے انکار کرتے ہوئے ایئرلائن کے اسٹاف کو بتایا کہ ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مانچسٹر، انگلینڈ جانے والی پرواز میں بم موجود ہے۔

ابوظہبی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ٹیم کو الرٹ کے بعد طیارے کو خالی کرا لیا گیا۔ تمام مسافروں اور عملے کی تلاشی لی گئی۔ اس کے علاوہ تمام تھیلوں اور سامان کو اتار کر معائنہ کیا گیا۔ طیارے کو دھماکہ خیز مواد کے معائنہ اور ڈسپوزل یونٹ کے ذریعے سکین کیا گیا۔ مکمل تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کوئی بم نہیں تھا اور رپورٹ جھوٹی تھی۔

جھوٹے دعوے کی وجہ سے پرواز کو منسوخ کیا گیا تھا جس سے کمپنی اور مسافروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

عدالت نے ملزم کو 500,000 درہم جرمانہ ادا کرنے اور 2021 کے تعزیرات کے قانون نمبر 31 کے آرٹیکل 324 کے مطابق مطلوبہ رقم ادا کرنے کے بعد ملک بدری کا حکم دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button