
خلیج اردو
ابوظہبی، 22 جولائی
متحدہ عرب امارات میں رواں سال جنوری سے جون کے درمیان 32 ہزار سے زائد افراد ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کیے گئے ہیں۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (ICP) نے منگل کے روز یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گرفتاریاں ملک میں غیر ملکیوں کی رہائش اور ملازمت سے متعلق قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے کی گئی وسیع انسپکشن مہمات کے دوران عمل میں آئیں۔
ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سہیل سعید الخیلی کے مطابق، متعدد گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کرنے سے قبل حراست میں بھی لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان انسپکشن مہمات کا مقصد ملک میں قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ یہاں مقیم افراد اور وزیٹرز کو باوقار زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔






