(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات سے باہر افراد کے لئے سروس فنڈ حاصل کرنا مشکل نہیں بلکہ آسان ہے ۔ مدت ملازمت ختم ہونے پر ملازم کو لیٹر کے ذریعے کمپنی کو آگاہ کرنا ہوگا کہ اس کی ملازمت ختم ہوچکی ہے اور متحدہ عرب امارات میں موجود نہیں ہے ۔ خط میں رقم کی ترسیل کے لئے ایکاونٹ نمبر درج کرنا ہوگا جس پر رقم منتعقل کی جاسکے گی ۔
وفاقی قانون آرٹیکل 138 کے مطابق پانچ سال ملازمت کرنے بعد استفاء دینے پر ملازم کو سروس فنڈ ادا کی جائے گی ۔ اگر مدت ملازمت 5 سال سے کم ہے تو سروس فنڈ کے مطابق کٹوتی کی جائے گی ۔ اگر مدت ملازمت ایک سال ہے تو کنٹریکٹ کے مطابق شروع فنڈ کا حساب کیا جائے گا ۔
اگر ملازمت کا کنٹریکٹ محدود ہے تو سروس فنڈ ادا نہیں کیا جائے گا جبکہ اگر کنٹریکٹ لامحدود ہے تو سروس فنڈ واجب ادا بن جاتا ہے ۔
سروس فنڈ حاصل کرنے کے لئے یا تو متحدہ عرب امارات کا ایکاونٹ دینا ہوگا اور متحدہ عرب امارات میں ایکاونٹ نہیں ہے تو دوسرے ایکاونٹ سے بھی رقم کی منتقلی ممکن ہے ۔
Source: Gulf News







