متحدہ عرب امارات

دبئی: پاکستانی منشیات فروش سیاح کی پولیس اہلکار کو 2 ملین درہم رشوت کی پیشکش

پاکستانی سیاح کو منشیات کے فروغ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں پاکستانی سیاح پر پولیس اہلکار کو اسے رہا کرنےاور کیس بند کرنے کے لیے 20 لاکھ درہم رشوت کی پیش کش کا الزام۔

دبئی کی ابتدائی عدالت نے بدھ کے روز ایک ایسے مقدمے کی سماعت کی جس میں ایک پاکستانی سیاح کو گزشتہ سال اکتوبر میں منشیات کی ترویج کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کو گرفتاری کے بعد جب دبئی پولیس کے انسداد منشیات کے ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تو اس نے پولیس اہلکار کو اسے رہا کرنے لیے 2 ملین درہم رشوت کی پیش کش کی۔

اس حوالے سے پولیس اہکار نے عدالت کو بتایا کہ ” جب اس نے مجھے رشوت کی پیشکش کی تو میں حیران رہ گیا۔ میں اس سے تفصیل پوچھی تو اس نے مجھے اس کو رہا کرنے کے بدلے میں 2 ملین درہم رشوت کی پیشکش کی”۔

ملزم کو جال میں پھنسانے کے لیے پولیس اہلکار نے اس کی آفر کو قبول کرنے کا ارادہ  ظاہر کیا۔ جس پر ملزم نے اس سے اس کا بینک اکاؤنٹ مانگا تاکہ وہ پاکستان میں اپنے کسی دوست سے کہ کر اس میں پیسے بھیج سکے۔

پولیس اہکار نے مزید بتایا کہ” میں اس سے سوچنے کا وقت مانگا اور اسے حوالات میں ڈال دیا۔ اس کے بعد میں نے اپنے ساتھی پولیس اہلکار سے بات کی اور اس واقعے کو رپورٹ کر دیا”۔

فرسٹ لیفٹیننٹ جو یہ ساری گفتگو سن رہا تھا نے عدالت کو بتایا کہ اس نے متاثرہ پولیس اہلکار کو کہا کہ وہ مدعا علیہ کو رشوت کے بارے میں مزید معلومات دینے کے لیے  رضامند کرے اور اسے بتائے کہ وہ اس کی آفر قبول کرتاہے۔

فرسٹ لیفٹیننٹ نے مزید بتایا کہ ” اس نے اسے رہا کرنے کے لیے 2 ملین درہم کی پیشکش کی۔ ہم نے اس واقعے کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو کر دی”۔

مزید برآں دبئی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے مدعا علیہ پر پولیس اہلکاروں کو رشوت کی پیشکش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تاہم مقدمے کی سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button