خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شیخ منصور بن زاید آلنہیان نے ہفتے کے روز سویہان سٹی کونسل میں احمد بن الشیبہ بن حضر العمیمی سے ان کے بیٹے محمد کی موت پر تعزیت کی ہے۔
شیخ منصور نے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انہوں نے متائثرہ خاندان کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔
Source: Khaleej Times