
خلیج اردو
25 اپریل 2021
شارجہ : ایک پولیس اہلکار نے شارجہ میں ایک مشکل صورت حال میں دانشمندی اور مستعدی سے کام لے کر قیمتی جانیں بچائیں۔
پولیس اہلکار حسان سلیمان عیسیٰ پٹرولنگ ڈیوٹی پر تھا جب انہوں نے دیکھا کہ 11 منزلہ عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
انہوں نے فوری طور پر سول ڈیفنس کو اطلاع دی جس کے بعد وہ اس بلڈنگ میں گیا اور اتنی بڑی بلڈنگ میں ہر دروازے کو کٹھکٹایا۔ پولیس اہلکار نے بلڈنگ میں رہائش پزیر افراد سے کہا کہ وہ بلڈنگ خالی کرے۔
اہلکار نے دیکھا کہ ایک مرد اور حاملہ عورت لفٹ کیلئے انتظار کر رہے ہیں لیکن انہوں نے انھیں سیڑھیاں استعمال کرنے کی تاکید کی کیونکہ لفٹ آگ کے ہنگامی حالات کے دوران خطرہ ہیں اور اس نے سیڑھیوں سے نیچے اترنے میں ان کی مدد کی۔
جلد ہی اس نے آگ بجھانے والی گاڑیوں کے انجنوں تک پہنچنے کے سائرن سنے۔ اس نے ٹریفک کا انتظام کیا اور فوری طور پر جائے وقوع تک پہنچنے میں ان گاڑیوں کی مدد کی۔
اتوار کے روز پولیس آپریشنز کے ڈائرکٹر جنرل احمد السرکل نے افسر حسن سلیمان کو بہادرانہ اقدام پر انہیں اعزاز سے نوازا۔
Source : Khaleej Times