خلیج اردو
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں ڈرون اُڑانے پر پابندی کے بعد حکام نے خلافورزی کیرنے والوں کیلئے سزا اور جرمانوں کا اعلان کر دیا۔متحدہ عرب اماراتکی پبلک ]راسیکیوشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر کئے گئے اعلان میں ڈرونز اور دیگر اسپورٹس ائیرکرافٹ اُڑانے والوں کیلئے سخت جرمانوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے اعلان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت ڈرون پر لگائی گئی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھ ماہ سے پانچ سال تک قید اور ایک لاکھ درہم کو جرمانہ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے شہریوں کو قانون کی خلاف ورزی نہ کرنےسے متعلق خبردار کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ڈرون اُڑانے پر پابندی کا فیصلہ شہریوں کی جانب سے ڈرونز کے غلط استعمال اور ممنوعہ علاقوں میں اُڑانے کے بعد آیا۔وزارت داخلہ کے مطابق جن کمپنیوں اور خصوصا اشتہاری کمپنیوں کو ڈروں کیمرے کے ذریعے شوٹنگ کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے خصوصی پرمٹ لینا پوگا۔پرمٹ ملنے کے باوجود بھی ان کمپنیاں صرف اجازت والے علاقے میں ہی ڈرونز اُڑا سکیں گی۔