متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں موسم: جزوی ابر آلود، دھند کا امکان

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں جمعہ 2 جنوری کو موسم مجموعی طور پر صاف سے جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق رات اور ہفتہ کی صبح بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں میں نمی میں اضافہ ہوگا جس کے باعث دھند یا ہلکی کہر چھا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، ابوظبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دبئی میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، دونوں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

ہلکی سے معتدل رفتار کی ہوائیں جنوب مغربی سے شمال مغربی سمت میں چلیں گی، جن کی رفتار عمومی طور پر 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی تاہم بعض اوقات 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

عرب خلیج میں سمندر کی کیفیت ہلکی سے معتدل جبکہ بحیرہ عمان میں سمندر ہلکا رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہریوں کو دھند کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button