خلیج اردو
02 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے اور محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دن کے وقت گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے نیشنل سنٹر آف میٹرولوجی نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعہ کو دن کے وقت درجہ حرارت جمعہ کے روز زیادہ ہوگی اور پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔
این سی ایم نے یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ آج اور کل کیلئے صبح کے وقت ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ ہوگی اور یہ مقدار ساحلی علاقوں میں 90 فیصد تک متوقع ہے۔
آسمان صاف سے جزوی طور پر بادلوں کا متوقع ہے جہاں ہلکے سے درمیانے درجے کی ہوائیں ہوگی۔ بحیرہ عرب اور اومان دونوں میں پانی کا بہاؤ معتدل ہوگا۔
Source : Khaleej Times







