متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں گرین پاس کا نظام متعارف کروا دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی پابندیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے یو اے ای حکام نے الحسن ایپ پر گرین پاس نامی ایک نیا نظام متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نظام الحسن ایپ کو استعمال کرنے والے صارف سے متعلق کورونا ویکسین اور کورونا پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

اس نظام کے تحت صارف کورونا ویکسین اور کورونا پی سی آر کے اسٹیٹس کے حساب سے مختلف رنگ متعارف کروائے گئے ہیں اور انہی رنگوں کے مطابق ہی کورونا کے پھیلاؤ کے خلاف لگائی پابندیوں سے استشنیٰ مل پائے گی۔

اس نظام میں سبز، سرمئی، اور سرخ رنگ متعارف کروائے گئے ہیں۔ جن تفصیلات درج ذیل ہیں۔

سبز: الحسن ایپ پر سبز رنگ ظاہر ہونے کا مطلب ہے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ابھی کار آمد ہے۔

سرمئی: الحسن ایپ پر سرمئی رنگ ظاہر ہونے کا مطلب ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ایکسپائر ہو چکی ہے۔

سرخ: اور سرخ رنگ ظاہر ہونے کا مطلب ہے کہ کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت ہے۔

جبکہ گرین پاس آپ کے کورونا ویکسین اور کورونا پی سی آر ٹیسٹ اسٹیٹس کے حساب سے کام کرے گا: تفصیلات نیچے دی گئی ہیں:

  • مکمل طور پر ویکسینیٹڈ: یہ وہ رہائشی ہیں جنہوں نے کم از کم 28 دن پہلے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لی تھی یا وہ ویکسین کے ٹرائل میں بطور رضاکار ویکسین لگوا چکے ہیں۔ اور اگر مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوانے لینے والے رہائشی جب کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے اور رپورٹ منفی آنے پر الحسن ایپ پر انکا اسٹیٹس 30 دنوں کے سبز رہے گا۔ یا لیٹر ای 7 دنوں کے لیے فعال رہے گا۔
  • جبکہ ایسے رہائشی جنہیں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ابھی 28 دن نہیں ہوئے اگر وہ کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کرواتے ہیں تو رپورٹ منفی آنے پر انکا الحسن ایپ پر اسٹیٹس 14 دنوں کے لیے سبز رہے گا۔
  • ایسے رہائشی جنہوں نے ابھی کورونا ویکسین کی صرف پہلی خوراک لگوائی ہے اگر وہ کورونا ٹیسٹ کرواتے ہیں تو الحسن ایپ پر انکا اسٹیٹس 7 دنوں کے لیے سبز رہے گا۔
  • مزید برآں، ایسے افراد جنہیں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے میں 48 دنوں سے زیادہ کی تاخیر ہو چکی ہے اگر ایسے افراد کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرواتے ہیں اور رپورٹ کے منفی آنے پر الحسن ایپ پر انکا اسٹیٹس 3 دنوں کے لیے سبز رہے گا۔
  • جبکہ ایسے افراد جنہیں قانونی پروسیجر کے بعد کورونا ویکسین لگوانے کی پابندی سے چھوٹ دی گئی ہے، انکے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بعد الحسن ایپ پر انکا اسٹیٹس 7 دنوں کے لیے سبز رہے گا۔
  • جبکہ ایسے افراد جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی اگر وہ کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرواتے ہیں اور رپورٹ منفی آنے پر الحسن ایپ پر انکا اسٹیٹس 3 دنوں کے لیے سبز رہے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button