عالمی خبریں

اپنے گانوں کے ذریعے امن اور اتحاد کا پیغام پھیلانے والے 12 سالہ فلسطینی سے ملیے

 

خلیج اردو آن لائن:

فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بد ترین تشدد اور فلسطینی  زمینوں پر اسرائیلی قبضے کے باجود کچھ فلسطینی نوجوان امن اور اتحاد کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔

امن کا خواہاں ایسا ہی ایک 12 سالہ فلسطینی عبدل، جو کہ ایک ریپ میوزک گاتا ہے، اپنی موسیقی کے ذریعے اتحاد اور امن کا پیغام پھیلا رہا ہے۔

عبدل ایم سی عبدل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جس نے حال ہی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے اور فلسطینیوں کی حالت زار کے پس منظر میں ایک گانا بنایا تھا۔ اس گانے کے بعد اسے دنیا بھر سے سراہا جا رہا ہے۔

ایم سی عبدل اپنے گانے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرتا ہے جسے اس کے والد صالح چلاتے ہیں۔ عبدل بحران سے ابھرنے والے ایک ٹیلنٹ کا استعارہ ہے۔

عبدل کی حال ہی میں بنائی جانے والی ایک میوزک ویڈیو کو متعدد لوگوں نے شیئر کیا ہے، جن میں بیلا حادید جیسی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

عبدل کے انسٹاگرام پر 375 ہزار فالورز ہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button