متحدہ عرب امارات

بچوں کو  بغیر نگرانی کے سوئمنگ پولز کے قریب مت چھوڑیں، ابوظہبی پولیس کی والدین کو وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس نے والدین اور فیملیز کو بچوں کو گھر میں یا عوامی سوئمنگ پولز کے پاس بغیر نگرانی کے چھوڑنے کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے اور زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایسے موقعوں پر بچوں کی سخت نگرانی کی جائے اور انہیں اکیلا نہ چھوڑا جائے تاکہ بچوں کے سوئمنگ پولز میں گرنے اور ڈوبنے جیسے حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید برآں، ابوظہبی پولیس نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے جاری کردہ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے نتائج بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے ایسے حادثات چند منٹوں میں رونما ہو سکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول میں ڈوبنے جیسے واقعات کی بڑٰ وجوہات میں پانی کی گہرائی، تیراکی نہ آنا، پول کے گرد پھسلن کا ہونا اور پولز کے گرد حفاظتی باڑ کا نہ لگا ہونا شامل ہیں۔

پولیس نے کی جانب سے فیملیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود پولز کے گرد حفاظتی باڑ لگوائیں اور پول کے گرد بنے فرش کو پھلسن سے محفوظ رکھیں۔

مزید برآں، تیراکی کے دوران بچوں کو سوئمنگ سوٹ اور لائف جیکٹ جیسی دیگر حفاظتی کٹس فراہم کریں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button