
خلیج اردو
08 جون 2021
اوٹاوا : ایک آدمی جو ٹرک چلا رہا تھا ، ایک خاندان کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا جس کے نتیجے میں اسی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوئے۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو ‘سوچے سمجھے منصوبے’ کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا ہے۔
صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر اس خاندان کو نشانہ بنایا۔ اس خاندان میں سے صرف نو سال کا ایک بچہ زندہ بچ پایا ہے اور شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے۔
پولیس نے ایک 20 سالہ کینیڈین شخص کو قتل کے چار اور اقدامِ قتل کے ایک الزام کے تحت گرفتار کر لیا ہے جو واردات کے بعد جائے وقوعہ سے بھاگ گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ثبوت موجود ہیں اور ان کو یقین ہے کہ یہ ٹکر منصوبے کے تحت ماری گئی۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔
ڈیٹیکٹیو سپرینٹنڈنٹ پال وائٹ نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ایسا ہی لگتا ہے کہ ان افراد کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ، اسی وجہ سے پولیس مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
Hate and Islamophobia have NO place in Ontario. Justice must be served for the horrific act of hatred that took place in London, Ontario yesterday.
My thoughts and prayers are with the families and friends during this difficult time. These heinous acts of violence must stop.
— Doug Ford (@fordnation) June 7, 2021
متائثرہ خاندان نے پولیس سے درخواست کی کہ ان کے مرنے والوں کے نام ظاہر نہ کیے جائیں تاہم 74 سالہ خاتون ، 46 سالہ مرد ، 44 سالہ خاتون اور 15 سالہ لڑکی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
Source : Khaleej Times







