عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

برطانیہ میں لڑکی سے زیادتی پر دو افغان شہریوں کو قید

خلیج اردو
برطانیہ کی عدالت نے 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں دو افغان شہریوں کو سزا سنائی ہے۔ ملزم جہانزیب کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیا زال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا دی گئی۔

عدالت میں دوران سماعت ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زبردستی پارک سے لے جانے کی ویڈیو بھی پیش کی گئی، جس سے جرم کی سنگینی ظاہر ہوئی۔

سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو ملک بدر کیا جائے گا۔ دونوں 17 سالہ ملزمان نے پہلے پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں، جن پر عدالتی کارروائی جاری تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button