
خلیج اردو
جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدت 7.6 کا خوفناک زلزلہ آیا ہے جس کے بعد ساحلی علاقوں کے لیے 10 فٹ بلند سونامی لہروں کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ حکام نے رہائشیوں کو فوری احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم متعلقہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو اپ ڈیٹس فراہم کر رہے ہیں۔






