
خلیج اردو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوستی کا ثبوت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاجربرادری اپنی برآمدات بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ پنجاب کی بزنس کمیونٹی سے کچھ سیکھنے کا موقع ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور پیپلزپارٹی ہمیشہ بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنے کی حامی رہی ہے۔ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے اور بزنس کمیونٹی کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ کو بعض اوقات غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے، لیکن پیپلزپارٹی اور تاجربرادری کی ایک مضبوط اور مشترکہ تاریخ ہے۔






