
خلیج اردو
22 اپریل 2021
دبئی : صحرا کے بیچ واقع یہ خوبصورت جھیل جس کا فضا سے نظارہ اتنا حسین ہے کہ ہر آنکھ کو اپنی طرف متوجہ کرے۔ دبئی میں پانی کے اس زخیرہ کا ڈرون کی مدد سے نظارہ پرندے کی آنکھ کی طرح لگتی ہے۔
دبئی میڈیا آفس کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں جھیل کی بہترین طرح سے منظر کشی کی گئی ہے۔
أحدث البحيرات في صحراء دبي … بحيرة على شكل هلال
Crescent moon-shaped lake in Dubai desert pic.twitter.com/WJVAQzvNsh
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) April 21, 2021
یہ بالکل ایسے لگتا ہے جیسے اصلی چاند ستاروں کی کہکشاں ہوں۔ لگتا ہے جیسےچاند جھیل صحرا کے وسط میں ہے اور اس کے ساتھ جھاڑیوں کے ساتھ ریت کے ٹیلے پر بھی نقطے لگے ہیں۔
دبئی صحرا کے وسط میں اپنی جھیلوں کیلئے جانا جاتا ہے۔ القدرہ میں متعدد مصنوعی جھیلوں کو بنایا گیا ہے۔
آپ جیسے تھوڑا سا سفر کریں گے تو آپ کو آپ کی پسند کی جھیلیں مل جائیں گی۔ اسی جگہ کے قریب ایک ایکسپو جھیل کی شکل ایکسپو 2020 دبئی کے لوگو کی طرح ہے۔
کیا آپ نے متحدہ عرب امارات میں صحرا کے وسط میں مزید جھیلوں کو دیکھا ہے؟
Source : Khaleej Times