
خلیج اردو
دبئی میں 10 کروڑ درہم کی تاریخی لاٹری کے فاتح کا نام آخرکار سامنے آ گیا۔ یو اے ای لاٹری نے پیر کے روز اعلان کیا کہ 29 سالہ بھارتی شہری انل کمار بولا، جو طویل عرصے سے ابوظہبی میں مقیم ہیں، 18 اکتوبر 2025 کو ہونے والے "لکی ڈے ڈرا نمبر 251018” میں عظیم انعام جیتنے والے خوش نصیب ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے سے "انلکم** بی” کے نام پر جاری قیاس آرائیاں بالآخر ختم ہو گئیں، جب لاٹری انتظامیہ نے انل کمار بولا کی مکمل شناخت جاری کی۔
انل کمار بولا نے 10 کروڑ درہم کی خطیر رقم جیت کر یو اے ای لاٹری کی تاریخ میں سب سے بڑے انعام کے فاتح کا اعزاز حاصل کر لیا، اور ان کا نام باضابطہ طور پر لاٹری کے ریکارڈ بک میں شامل کر دیا گیا۔







