عالمی خبریں

اپیرل گروپ 2025 ایشیا پیسیفک سٹیز سمٹ اینڈ میئرز فورم کا پریمیئر پارٹنر مقرر

 

خلیج اردو
دبئی: اپیرل گروپ، جو اربوں ڈالر مالیت کا ایک عالمی کاروباری ادارہ ہے، نے 2025 ایشیا پیسیفک سٹیز سمٹ اینڈ میئرز فورم کے پریمیئر پارٹنر کے طور پر اپنے کردار کا اعلان کیا ہے۔ یہ عالمی اجلاس 27 سے 29 اکتوبر 2025 تک ایکسپو سٹی دبئی میں منعقد ہو رہا ہے۔

یہ سمٹ دبئی کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ دنیا کے سب سے بڑے اور متنوع بین الاقوامی فورمز میں سے ایک ہے، جس میں دنیا بھر کے میئرز، شہر کے رہنما، پالیسی ساز اور کاروباری ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ایشیا، افریقہ، یورپ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے رہنما شہری ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار طرزِ زندگی سے متعلق عالمی مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اپیرل گروپ کی بانی اور چیئرپرسن سیما گنوانی وید خواتین کے عالمی اجلاس “ویمن ایز سٹی میکرز: فرام گراس روٹس ٹو گورننس” میں پینلسٹ کے طور پر شرکت کریں گی۔ یہ نشست ایکسپو سٹی دبئی کی میزبانی میں منعقد ہوگی جس میں شہری منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں خواتین کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

اپیرل گروپ کے سی ای او نیرج ٹیک چندانی نے کہا کہ “ہمیں 2025 ایشیا پیسیفک سٹیز سمٹ اینڈ میئرز فورم کے پریمیئر پارٹنر کے طور پر شرکت پر فخر ہے۔ یہ شراکت داری ہمارے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت کاروبار، حکومت اور معاشرہ ایک ساتھ مل کر پائیدار اور جدید شہروں کی تعمیر کے لیے کام کرتے ہیں۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button