Uncategorized

اسرائیل کے لبنان پر تازہ حملوں میں مزید دس افراد شہید، بیروت میں لبنانی یونیورسٹی کے شعبہ سائنسز پر بمباری، دو سائنسدان جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں چھ سو ستاسی تک پہنچ گئیں

خلیج اردو
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر تازہ فضائی حملوں میں مزید دس افراد شہید ہو گئے جبکہ دارالحکومت بیروت میں واقع لبنانی یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بیروت میں یونیورسٹی کے شعبہ سائنسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو لبنانی سائنسدان ڈاکٹر حسین بیزی اور ڈاکٹر مرتضیٰ سرور شہید ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں یونیورسٹی کی سائنسی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس کارروائی پر لبنان میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

لبنان کے صدر نے لبنانی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیمی اداروں پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دو مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک لبنان میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد چھ سو ستاسی ہو چکی ہے جن میں نوے سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل کے علاقے اپر گلیل پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بیروت پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے کہا، "لبنان کے پرامن مستقبل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button