
خلیج اردو
اگر آپ کے پاس یو اے ای کا ویزا ہے اور آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا وہ اب بھی کارآمد ہے، اس کی مدت ختم ہونے والی ہے، یا نوکری کی تبدیلی کے دوران فیملی یا ڈیپنڈنٹ ویزے معطل ہیں یا نہیں، تو امیگریشن حکام نے اس مقصد کے لیے تیز اور آسان آن لائن سہولیات فراہم کر رکھی ہیں جن کے ذریعے چند سیکنڈز میں ویزا اسٹیٹس چیک کیا جا سکتا ہے۔
ویزا اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ اس بات پر منحصر ہے کہ ویزا کس امارت سے جاری کیا گیا تھا۔
دبئی سے جاری کردہ ویزوں کا اسٹیٹس کیسے چیک کریں
اگر آپ کا انٹری پرمٹ یا ریزیڈنس ویزا دبئی سے جاری ہوا ہے تو اس کی تفصیلات جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں۔
سب سے پہلے جی ڈی آر ایف اے دبئی کی ویب سائٹ پر جائیں اور ہوم پیج سے ویزا اسٹیٹس سروس منتخب کریں۔ اس کے بعد یہ انتخاب کریں کہ آپ ویزا کس بنیاد پر تلاش کرنا چاہتے ہیں، جیسے درخواست نمبر اگر ویزا حال ہی میں اپلائی کیا گیا ہو، فائل نمبر اگر ویزا جاری ہو چکا ہو، اوور دی کاؤنٹر سروس درخواست، خصوصی درخواست یا ادارہ اگر کمپنی دبئی امیگریشن میں رجسٹرڈ ہو۔
منتخب کردہ آپشن کے مطابق مطلوبہ معلومات درج کریں۔ اگر فائل نمبر کے ذریعے تلاش کر رہے ہیں تو پہلا نام، فائل نمبر، قومیت اور تاریخ پیدائش درج کرنا ہوگی۔ فائل نمبر یو اے ای ریزیڈنس ویزا دستاویز پر موجود ہوتا ہے، جو یو اے ای پاس کے ذریعے بھی دستیاب ہے۔ کیپچا مکمل کرنے کے بعد سرچ پر کلک کریں اور ویزا کی تفصیلات اسکرین پر ظاہر ہو جائیں گی۔
مزید مدد کے لیے امیر سینٹر سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے، یو اے ای کے اندر 8005111 اور بیرون ملک سے +97143139999 پر۔
دیگر امارات سے جاری ویزوں کا اسٹیٹس کیسے چیک کریں
اگر آپ کا وزٹ یا ریزیڈنس ویزا ابو ظہبی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ یا فجیرہ سے جاری ہوا ہے تو اس کی جانچ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
اس کے لیے آئی سی پی کی آن لائن سروسز ویب سائٹ پر جائیں، پبلک سروسز منتخب کریں اور فائل ویلیڈیٹی کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد یہ انتخاب کریں کہ آپ فائل نمبر یا پاسپورٹ کی معلومات کے ذریعے تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ پھر ویزا کی قسم منتخب کریں، ریزیڈنس ویزا کے لیے ریزیڈنسی اور وزٹ ویزا کے لیے ویزا۔
اس کے بعد مطلوبہ معلومات درج کریں جن میں یونائیفائیڈ آئی ڈی نمبر، فائل نمبر، ایمریٹس آئی ڈی نمبر یا پاسپورٹ نمبر شامل ہو سکتا ہے، ساتھ تاریخ پیدائش درج کریں۔ کیپچا مکمل کرنے کے بعد سرچ پر کلک کریں۔
ویزا اسٹیٹس میں کون سی معلومات ظاہر ہوتی ہیں
سرچ مکمل ہونے کے بعد سسٹم فائل نمبر، یونائیفائیڈ آئی ڈی نمبر، ویزا فائل اسٹیٹس، ویزا جاری ہونے کی تاریخ اور ویزا ایکسپائری کی تاریخ ظاہر کرتا ہے۔
ویزا کے اجرا، اقسام یا مدت سے متعلق مزید معلومات کے لیے آئی سی پی کسٹمر سروس نمبر 600522222 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔






