خلیج اردو
برطانیہ :ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع علی رضا اکبری کی پھانسی کے ردعمل میں برطانیہ نے ایران میں اپنے سفیر کو عارضی طور پر واپس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ ایران سے اپنے سفیر کو عارضی طور پر واپس بلائیں گے، ہمارا ردعمل ابھی تک کے اعلان کیےگئے اقدامات تک محدود نہیں ہوگا، برطانیہ کے آئندہ اقدامات کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔
برطانیہ نے ایران میں علی رضا اکبری کی پھانسی کے ردعمل میں ایران کے پراسیکیوٹر جنرل محمد جعفر منتظری پر پابندیاں بھی لگائی ہیں۔
خیال رہےکہ ہفتےکو ایران نے سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی ہے۔
علی رضا اکبری کو 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بدھ کے روز سزائے موت سنائی گئی تھی۔
علی رضا اکبری پر برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنےکے علاوہ ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں کردار ادا کرنے کا الزام بھی تھا۔