خلیج اردو
نئی دہلی: بھارتی ایئرفورس کے جعلی ونگ کمانڈر کا روپ دھارنے والے شخص کو جلد ہی دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے دو وردیاں برآمد ہوئیں ہیں۔
ہفتہ کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہندوستانی فضائیہ کے افسر کی نقالی کرنے والا شخص پکڑا گیا ہے۔
دہلی پولیس کے مطابق یہ شخص جمعرات کو آئی جی آئی ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ظاہر کر رہا تھا جس کے بعد اسے دہلی پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو وردیاں برآمد کیں۔
اس شخص کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا جس کیلئے اسے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
Source: Khaleej Times