عالمی خبریں

میکسیکو میں 14 سالہ لڑکا 8 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار

خلیج اردو

میکسیکو :وفاقی پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق میکسیکو حکام نے ایک 14 سالہ لڑکے  کو منشیات سے متعلق آٹھ افراد کو میکسیکو سٹی کے قریب قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ میکسیکو حکام کے مطابق  میکسیکو کے مضافاتی علاقے Chimalhuacan میں ایک خاندان پر فائرنگ کی۔ 22 جنوری کو ہونے والی ہلاکتوں میں گروہ کے سات دیگر ارکان کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

اطلاعات کے مطابق یہ سالگرہ کی تقریب  کے دوران متاثرین اپنے گھر پر پارٹی کر رہے تھے، جس میں پانچ بالغ اور دو بچے زخمی بھی ہوئے تھے  ۔ حکام کی جانب سے ملزم لڑکے کا نام جاری نہیں کیا گیا، لیکن اس کا عرفی نام "لٹل چاپو”  جس میں منشیات مافیا جو جیل میں قید ہے  "ایل چاپو” گزمین کا واضح حوالہ ہے۔ قتل کے محرکات کو عام نہیں کیا گیا ہے، لیکن میکسیکو میں منشیات کے گینگ اکثر اغوا اور کنٹریکٹ کلنگ میں ملوث ہوتے ہیں۔ وہ اپنی سرزمین پر منشیات بیچنے والے حریفوں، یا ان لوگوں کو بھی مارتے ہیں جو ان سے پیسہ لیتے ہیں۔

 

 

2010 میں فوجیوں نے ایک 14 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا جس کا نام "ایل پونچیس” تھا۔ لڑکے نے دعویٰ کیا کہ اسے 11 سال کی عمر میں اغوا کیا گیا تھا اور اسے کارٹیل آف ساؤتھ پیسیفک کے لیے کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، جو بیلٹران لیوا گینگ کی ایک شاخ ہے، اور اس نے کم از کم چار سر قلم کرنے میں حصہ لیا تھا۔  اس کی گرفتاری کے بعد لڑکے نے جس کی شناخت صرف اس کے پہلے نام ایڈگر سے کی گئی، نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے نشہ دیا گیا تھا اور اسے جرائم کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button