خلیج اردو: ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کیمطابق افغان مسافر بذریعہ جدہ پرواز نمبر SV-797 سے تعلیمی ویزے پر لندن جا رہا تھا۔
مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا افغانی پاسپورٹ جعلی نکلا، جس پر ملزم کو قانونی کارروائی کیلیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کیحوالے کر دیا گیا۔