عالمی خبریں

چاکلیٹ کمپنی میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

 

خلیج اردو

امریکہ :پنسلوینیا کے علاقے ویسٹ ریڈنگ میں واقع چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ ہوا، دھماکے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق پنسلوینیا ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کردی۔

 

پولیس چیف وین ہولبن کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ایک عمارت تباہ ہوگئی جب کہ قریب میں واقع دوسری عمارت کو نقصان پہنچا، البتہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

 

ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ امکان ہے دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہو سکتی ہے، لہٰذا حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button