خلیج اردو
چین :چین میں کار ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی، اس واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راہگیروں پر کار چڑھانے کا واقعہ چین کے شہر گوانگ ژو میں پیش آیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق گوانگ ژو شہر میں پیدل چلنے والوں کے کراسنگ پر ایک کار ہجوم پر چڑھ دوڑااور موقع سے بھاگ نکلا ،چین کے سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز نے جمعرات کو بتایا کہ جنوبی چین کےشہرگوانگ ژو میں بدھ کو پیش آنے والے ہولناک واقعے کے بعد پولیس نے 22 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو فوٹیج میں ایک گہرے رنگ کی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی کو تیز رفتاری سے چلایا جا رہا تھا اور پیدل چلنے والوں سے ٹکرا کر گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔تیز رفتار کار سے ٹکرانے والے سڑک پر ہی پڑے رہ گئے۔
چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این)کے مطابق مقامی حکام نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جبکہ حاد ثے کے حوالے سے تاحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
دو دنوں میں یہ دوسرا ہولناک اور دل سوز واقعہ ہےجو اب تک چین میںکیمروں کے ذریعے سامنے آتا ہے ۔
اس سے پہلے واقعے میں ایک 28 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔جس کے حوالے سے مقامی میڈیااور پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ڈرائیور ہوٹل میں قیام کے دوران لیپ ٹاپ کے گم ہونے کی وجہ سے پریشان تھاجس کی وجہ سے اس نے گاڑی کو تیز چلاتے ہوئے ایکسیڈنٹ کیا ۔