عالمی خبریں

یونان ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی،حادثے پر ملک بھر میں مظاہرے جاری

خلیج اردو

یونان :یونان میں ہونے والے ٹرینوں کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے  مطابق یونانی شہرلاریسا میں دو ٹرینوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ حکام نے اب تک حادثے میں 36 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھنز سے شمالی شہر تھیسالونیکی جانے والی مسافر ٹرین سامنے سے آنے والی کارگو ٹرین سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ٹرینوں میں آگ لگ گئی، حادثے کے بعد ٹرین میں سوار مسافروں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑکر چھلانگ گئی۔

 

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

ٹرین میں سوار ایک مسافر کے مطابق ٹرینوں میں تصادم سے زور دار دھماکا ہوا اور ہم نے جان بچانے کے لیے فوری چھلانگ لگائی، ٹرین میں ہر طرف شور اور خوف و ہراس کا ماحول تھا جب کہ ٹرین کی وائرنگ میں آگ لگ چکی تھی۔

 

مسافروں کے مطابق ٹرین انتہائی تیز رفتاری سے چل رہی تھی اور ڈرائیور کو اسی ٹریک پر سامنے سے آنے والی ٹرین کا علم نہیں تھا، ٹرین میں تقریباً 250 مسافر سوار تھے جن میں سے زیادہ تر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، حادثے کے بعد تمام مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی۔

 

دریں اثنا ریل حادثے کے بعد مظاہرے بھی شروع ہوئے جس میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی جاری ہیں جبکہ پولیس کی پتھراؤ کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کر دی، مظاہرین کا ٹرین آپریٹر کمپنی بیلینک کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا جبکہ پولیس نے سگنل انچارج مقامی اسٹیشن ماسٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button