
خلیج اردو: امریکا نے پابندیوں کے باوجود افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بیشتر شعبوں میں تجارتی اور مالیاتی لین دین کی اجازت دیتے ہوئے نئے قواعد جاری کردیے ہیں۔
امریکی نائب وزیر خزانہ نے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ افغانستان میں سنگین بحران کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ ہم ان خدشات کو دور کریں کہ ہماری پابندیاں تجارتی اور مالیاتی سرگرمیوں کو روک رہی ہیں۔
امریکا کی وزارت خزانہ نے کہا ہےکہ یہ اقدامات ضروری حد تک افغانستان اور اس کے حکومتی اداروں سے متعلق تمام لین دین کی اجازت دیتے ہیں، سوائے ان کے جو براہ راست طالبان، حقانی نیٹ ورک یا امریکی پابندیوں کی وجہ سے ممنوع دیگر اداروں کو فائدہ پہنچائیں۔







