عالمی خبریں

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی جنگ زدہ یوکرین پہنچ گئیں

خلیج اردو: ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی یوکرینی عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے جنگ زدہ یوکرین پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی کارکن انجلینا جولی نے ہفتے کے روز مغربی یوکرین کے شہر لیویوکا اچانک دورہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق 2011 سے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے مہاجرین انجلینا جولی اپریل کے اوائل میں یرکرینی شہر کراماتورسک کے ریلوے اسٹیشن پر مبینہ روسی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے افراد اور مہاجرین سے اظہار یکجہتی کرنے لیویو آئیں

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی نے ایک بورڈنگ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلباء سے بات کی اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔

رپورٹس کے مطابق لیویو کےگورنر میکسم کوزیٹسکی کا کہنا تھا کہ انجلینا جولی کا دورہ ہم سب کے لیے حیران کن تھا، بہت سے لوگ جنہوں نے اداکارہ کو علاقے میں دیکھا وہ یقین نہیں کر سکتے تھے کہ یہ واقعی وہی تھیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button