عالمی خبریں

100 سالہ شخص نے سالگرہ پر بیوی سے دوبارہ شادی کر لی، تصاویر وائرل

خلیج اردو: بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد سے تعلق رکھنے والے بسوا ناتھ سرکار نے اپنی 90 سالہ اہلیہ سرودھونی سرکار سے شادی کی 70ویں سالگرہ اور اپنی 100 ویں سالگرہ پر دوبارہ شادی کرلی۔

اس انوکھی شادی کے جشن میں بسوا ناتھ کے 9 بچوں سمیت پوتا پوتی، نواسا نواسی اور پرپوتوں نے بھی شرکت کی۔

صرف اتنا ہی نہیں، اس عالیشان شادی میں قریب 700 لوگوں کو مدعو کیا گیا جنہیں دعوت میں انواع و اقسام کے کھانے بھی پیش کیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی 1953 میں ہوئی تھی جن کے 6 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔

بسواناتھ کے بیٹے نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم کافی عرصے سے سوچ رہے تھے کہ والدین کو ان کی شادی کی سالگرہ پر کوئی دلچسپ تحفہ دیں لہٰذا ہم نے اس تقریب کا سوچا،ہم چاہتے تھے کہ والدین کی شادی نئی نسل کے لیے ایک مثال بنے، ان دونوں میں بہت محبت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بسوا ناتھ کی شادی ہندو روایات کے مطابق ہوئی اور اس میں ہر رسم ادا کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button