عالمی خبریں

171 ممالک میں فری ویزا کی سہولت، حالیہ مہینوں میں 5 ہزار روپے روسی حاملہ خواتین نے ارجنٹینا کا رخ کیا

خلیج اردو

 

ارجنٹائن :روسی حاملہ خواتین میں بچوں کی شہریت حاصل کرنے کے لیے جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا جانےکا رجحان بڑھ رہا ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے امیگریشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہےکہ حالیہ مہینوں میں 5 ہزار سے زائد حاملہ روسی خواتین ارجنٹینا میں داخل ہوئیں ہیں۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ جمعرات کو ہی صرف ایک جہاز میں 33 حاملہ روسی خواتین ارجنٹینا پہنچی ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق نیشنل مائیگریشن ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ارجنٹینا میں تمام خواتین کی آمد حمل کے آخری ہفتوں میں ہوئی ہے۔

 

ایجنسی کے مطابق خواتین کے حمل کے آخری ہفتوں میں ارجنٹینا آنا اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہےکہ خواتین اپنے بچےکی پیدائش ارجنٹینا میں شہریت حاصل کرنے کے لیے چاہتی ہیں کیونکہ روسی پاسپورٹ میں اتنی آزادی حاصل نہیں ہے۔

 

نیشنل مائیگریشن ایجنسی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روسی خواتین کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ وہ ملک میں سیر و تفریح کے غرض سے آرہی ہیں۔

 

خبر میں مزید کہا گیا کہ دنیا بھر میں ارجنٹینا کا پاسپورٹ محفوظ ہے اور ارجنٹینا کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو 171 ممالک میں فری ویزا کی سہولت حاصل ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button