خلیج اردو: بھارتی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ بھارت کے شہر کھگریا میں پیش آیا، ہاردیاگاؤں کے رہائشی نیرج نامی شخص نے روبی سے 2009 میں شادی کی تھی اور دونوں کے 4 بچے تھے۔
روبی نے 2022 میں مکیش کمار سنگھ نامی شخص سے غیر ازدواجی تعلقات قائم کر لیے اور اسی شخص کے ساتھ فرار ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش کی بھی یہ دوسری شادی تھی، مکیش کی پہلی اہلیہ جن کا نام بھی روبی دیوی تھا ان سے بھی مکیش کے 2 بچے تھے۔
نیرج نے مکیش سے بدلا لینے کی خاطر مکیش کی پہلی بیوی سے رابطہ کیا اور دونوں نے پنچایت طلب کر لی، پنچایت نے فیصلہ بھی سنایا تاہم مکیش نے پنچایت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا، بعد ازاں نیرج اور روبی دیوی نے بھی شادی کر لی۔