خلیج اردو: چین کے تیسرے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں تقریباً 90 فیصد افراد کووِڈ 19 سے متاثر ہو چکے جب کہ ملک کو کیسز میں غیر معمولی اضافے کی خوفناک لہر کا سامنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق وسطی صوبے ہینان کے ہیلتھ کمیشن کے ڈائریکٹر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 6 جنوری 2023 تک صوبے میں کووِڈ انفیکشن کی شرح 89 فیصد پہنچ گئی تھی۔
اعداد و شمارکے مطابق 9 کروڑ 94 لاکھ کی آبادی والے صوبے ہینان کے میں تقریباً 8 کروڑ 85 لاکھ افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 19 دسمبر کو بخار کے کلینک کا دورہ کرنے والے شہریوں کی تعداد عروج پر تھی جب کہ اس کے بعد اس میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا گیا