خلیج اردو: غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے اسرائیلی پولیس سربراہ کو مقبوضہ علاقوں کے تمام مقامات سے فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے انتہا پسند وزیر بن گویر کی ہدایات کے بعد، صیونی حکومت کے پولیس سربراہ نے بھی محکمہ پولیس کو فلسطینی پرچم اتارے جانے کا حکم جاری کر دیا۔ صیہونی اخبار ہآریٹز نے لکھا ہے کہ بن گویر کی یہ ہدایات، عارہ نامی علاقے میں صیہونی حکومت کی جیل سے چالیس سال بعد کریم یونس کے رہا ہونے کی خوشی میں منائے جانے والے جشن کے موقع پر فلسطینی پرچم لہرائے جانے کی بنا پر دی ہیں ۔
بن گویر نے اسی طرح اسرائیلی پولیس سربراہ سے کہا ہے کہ کسی بھی فلسطینی کے لئے کوئی جشن منائے جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے انتہا پسند وزیر بن گویر نے فلسطینی قیدیوں پر دباؤ بڑھائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔