
خلیج اردو
ماسکو: شام کے سابق صدر بشارالاسد نے ملک چھوڑنے کیلئے پیشگی منصوبہ بنانے کا دعویٰ مسترد کردیا۔
بشار الاسد نے کہا میرا شام سے جانے کا کوئی منصوبہ تھا نہ ہی میں ایسا چاہتا تھا۔
سابق صدر بشار الاسد کا کہنا تھا 8دسمبر کی صبح تک اپنے فرائض انجام دئے،،،شام کی صورتحال پر انہوں نے کہا ریاست دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
مسٹر اسد نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شام ایک بار پھر آزاد اور خود مختار ہوگا۔ یہ بیان شامی ایوان صدر کے ٹیلی گرام چینل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔