خلیج اردو
دبئی: جب کرونا وائرس عروج پر تھا تو مئی 2020 میں عارضی طور پر آئی سی سی نے تھوک لگا کر گیند چمکانے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔ تاہم اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کو کرکٹ بال کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر پابندی کو مستقل کر دیا ہے۔
آسٹریلیا میں اگلے ماہ ہونے والا ورلڈ کپ ٹی 20 پہلا بڑا ٹورنامنٹ ہوگا جو نئی پلیئنگ کنڈیشنز میں کھیلا جائے گا۔
عالمی کرکٹ کونسل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ سے متعلق عارضی اقدام کے طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں تھوک کے استعمال پر پابندی دو سال سے نافذ ہے جس کو مستقبل کرنا مناسب سمجھا ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں یکم اکتوبر سے قوانین میں تبدیلیوں کی توثیق کے بعد ایک باؤلر کی جانب سے نان اسٹرائیکر کے متنازعہ رن آؤٹ کو بھی اب غیر منصفانہ کھیل کے تحت خارج کیا ہے۔ اب جائز اقدام کو رن آؤٹ سیکشن میں منتقل کر دیا جائے گا۔
آئی سی سی نے بتایا ہے بہت زیادہ بیک اپ کرنے کے لیے نان اسٹرائیکر کو رن آؤٹ کرنا اب باقاعدہ رن آؤٹ سمجھا جائے گا۔ اسے مانکڈ کے نام سے منصوب کیا گیا ہے جو 1948 کے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے بلے باز بل براؤن کو رن آؤٹ کرنے والے بھارتی باولر کا نام ہے۔
دیگر اہم اصولوں کی تبدیلیوں میں یہ ہے کہ اب ایک نئے بلے باز کو اسٹرائیکر کے آخر میں اگلی گیند کا سامنا کرنا پڑے گا۔آئی سی سی نے کہا ہے کہ پہلے رولز یہ تھے کہ اگر بلے باز کیچ لینے سے پہلے کراس کر دیتے تھے، تو نیا بلے باز نان اسٹرائیکر کے آخر میں ہوتا تھا۔
ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میں اسٹرائیک کرنے کے لیے آنے والے بلے باز کا وقت اب تین منٹ سے کم کر کے دو منٹ جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں یہ 90 سیکنڈ رہ گیا ہے۔
دوسرے نئے قوانین میں سے ایک یہ ہے کہ اگر فیلڈرز کوئی غیر منصفانہ اور جان بوجھ کر حرکات کرتے ہیں اور باولر باؤلنگ کے لیے رننگ کررہا ہو تو بیٹنگ سائیڈ کو پانچ پنالٹی رنز دیے جا سکتے ہیں۔
ایک اور تبدیلی مردوں اور خواتین کے تمام ون ڈے اور ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں میں ہائبرڈ پچوں کے استعمال کی اجازت ہے جہاں مصنوعی گھاس کے ساتھ قدرتی گھاس کا مرکب استعمال ہوگا جو اس سے پہلے صرف خواتین کے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں استعمال کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times