عالمی خبریں

بنگلہ دیش: مسجد میں دھماکہ 16 نمازی جانبخق 37 شدید زخمی . مزید معلومات کے لئے نیچے لنک کلک کیجئے

(خلیج اردو ) بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں مسجد میں مبینہ گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس نے 16 کے قریب نمازیوں کو جانبخق کر دیا ۔دھماکے سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جنکو تشویشناک حالت میں اسپتال منتعقل کردیا گیا ہے ۔

ڈھاکہ علاقے ناراینگنج میں صلات جامع مسجد میں اس وقت دھماکہ ہوا جب لوگ مغرب کی نماز پڑھ رہے تھے ۔ دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 37 افراد جل کر زخمی ہوئے ۔ زخمی افراد کے جسم 90 فیصد سے زیادہ جل چکے ہیں ۔

بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق دھماکے سے مسجد میں لگائے 6 ائیر کنڈیشن پھٹ گئے جس سے آگ لگ گئی ۔ بنگلہ دیش فائیر فائٹرز کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر گیس لیکج سے ہوا مگر مسجد کی کھڑکیاں بند رہتی ہے اور یہ سمجھ سے باہر ہے کہ گیس کہاں سے اندر گئی ۔

Source:Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button